Monday, December 15, 2025
ہومپاکستاندوٹوک موقف اپنانے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا فیس بک پیج بھارت میں بلاک

دوٹوک موقف اپنانے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا فیس بک پیج بھارت میں بلاک

لاہور(سب نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا دوٹوک مقف بھارت کو گوارا نہ ہوا، جس پر فیس بک پیج بھارت میں بلاک کر دیا گیا۔اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پہلگام واقعے کے حقائق اور بھارتی بیانیے کا پول کھولا اور بھارت کو آئینہ دکھایا

انہوں نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا قانونی موقف بھرپور انداز میں پیش بھی کیا۔سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو آئینہ دکھانے پر فیس بک پیج بلاک کر دیا گیا۔اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے دو ٹوک موقف اختیار کیا۔اظہارِ رائے کی آزادی کا دعویدار بھارت تنقید برداشت کرنے سے قاصر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔