Sunday, December 14, 2025
ہومپاکستانایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (سب نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جسے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا سوچ بھی نہ سکے۔

یومِ تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ہم نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا ہے، آج کا دن نہ صرف شکرگزاری بلکہ قومی غیرت، جرات اور اتحاد کی فتح کا دن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ایک بہادر، پیشہ ور اور صلاحیتوں سے بھرپور ادارہ ہے، جس نے دشمن کو صرف طاقت سے نہیں بلکہ دانشمندی سے بھی جواب دیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہماری فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے طیارے گرا کر دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ شکست ہے، اور یہ کہ ہم اپنے دفاع میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔