Tuesday, December 23, 2025
ہوماسلام آبادآئیسکو کا عملہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں پیش پیش

آئیسکو کا عملہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں پیش پیش

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے افسران اور سٹاف ہر قسم کے حالات میں اپنے فرائض کو ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں۔ کمپنی کی تمام فارمیشنز کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر مکمل طور پر متحرک ہیں تاکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق دن ہو یا رات، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کمپنی کا عملہ شکایات کے فوری ازالے اور بجلی کی ترسیل کو بحال رکھنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ ہر سطح کے ملازمین اپنے اپنے عہدوں پر مستعدی سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آئیسکو کا ہر کارکن ملک و قوم کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔