Saturday, March 7, 2026
ہومتازہ ترینپاک فوج نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے

پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے

اسلام آباد (آئی پی ایس) پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے، اوکاڑہ میں 4، پاکپتن اور وہاڑی میں ایک، ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دیے گئے، ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا، اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے، ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک لیتا ہے، شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مارگرانے کا ایک آپریشنل طریقہ کار ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کا دفاعی نظام دشمن کے حملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے، پاکستان کا دفاعی اور ایئرڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے۔

عطا تارڑ کی تصدیق
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آج نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مزید 6 بھارتی ڈرون مار گرائے گئے، بھارت کے ڈرونز اوکاڑہ اور پاکپتن میں گرائے گئے، پاک فوج کی جانب سے فوری کاروائی میں بھارتی ڈرون گرائے گئے۔

اوکاڑہ
پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پاک فوج نے 4 بھارتی ڈرون مار گرائے، بھارتی ڈرون طیارے اوکاڑہ کے مختلف علاقوں میں گرائے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون کا ملبہ گرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والے 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے ڈرون کا ملبہ اپنی تحویل میں لے لیا۔

ڈرون سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے ہوا میں مار گراے، جس کے بعد مقامی لوگوں کی جانب سے موقع پر پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔

پاک فوج کی بروقت کارروائی سے ڈرون طیاروں سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عارف والا
دوسری جانب پاک فوج نے عارف والا کے نواحی گاؤں کے قریب ایک بھارتی ڈرون مار گرایا گیا۔

ڈرون آبادی سے تقریباً 300 میٹر دور فصلوں میں گرا، جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے اب تک 35 بھارتی ڈرون گرائے جا چکے ہیں، گزشتہ روز ڈرونز کی زد میں آکر 3 افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے جبکہ لاہور میں 6، راولپنڈی میں 3 اور کراچی میں 2 حملے ناکام بنائے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔