Monday, May 12, 2025
ہومبریکنگ نیوزآذربائیجان کا بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان

آذربائیجان کا بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان

اسلام آباد: آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آذربائیجان نے بھی بھارت کی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ۔

وزیراعظم پاکستان کے نام خط میں سفیر خضر فرہادوف نے بھارتی اقدامات سےخطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

دوست ملک کے سفیر آذربائیجان خضر فرہادوف نے حکومت پاکستان کے لئے خصوصی پیغام میں کہا آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کاروائیوں کی مذمت کرتی ہے ۔ پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

آذربائیجان کا بھارتی میزائل حملوں سے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سےاظہار تعزیت کی۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تجویز دی کہ دونوں ممالک تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔