Wednesday, May 21, 2025
spot_img
ہومپاکستانعمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر، آئینی بینچ تشکیل

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر، آئینی بینچ تشکیل

اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا جبکہ کیس کی سماعت کے لیے 5 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔توہینِ عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی، یہ درخواست 25 مئی 2022 کو لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔