Monday, May 12, 2025
ہوماسلام آبادڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر عملدرآمد شروع، کیپیٹل ہسپتال میں ریڈ الرٹ جاری

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر عملدرآمد شروع، کیپیٹل ہسپتال میں ریڈ الرٹ جاری

اسلام آباد(سب نیوز) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں کیپیٹل ہسپتال میں فوری طور پر ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال نے اس ضمن میں اہم سرکلر جاری کیا ہے۔

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر سرتاج علی کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، جب کہ نوٹیفکیشن ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مبین کوثر کی جانب سے جاری کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے تمام متعلقہ عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔