اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے جانے کے بعد چین کی معروف دفاعی کمپنی ”چینگدو ایرو اسپیس کارپوریشن“ کے شیئرز میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ کمپنی جدید ”J-10C“ لڑاکا طیارے تیار کرتی ہے، جو پاکستان ایئر فورس کے بیڑے کا اہم حصہ ہیں۔
پاکستان نے ہندوستانی جارحیت کے جواب میں تین رافیل سمیت پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ہیں، جن میں سے بعض کو پاکستانی فضائیہ کے J-10C طیاروں نے نشانہ بنایا۔ اس مؤثر کارکردگی کے بعد چین کی دفاعی صنعت پر دنیا بھر کی توجہ مرکوز ہو گئی ہے، اور اسٹاک مارکیٹ میں چینی کمپنی کے شیئرز تیزی سے اوپر جا رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کی کامیابی نے نہ صرف بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا بلکہ چین کے دفاعی ساز و سامان کی عالمی ساکھ کو بھی مزید مستحکم کیا ہے۔ J-10C طیارے پہلے ہی کئی ممالک کی دلچسپی کا مرکز تھے، اور اب ممکنہ طور پر ان کی عالمی مانگ میں اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب، بھارت کو اس فوجی ناکامی کے باعث شدید سفارتی اور عسکری دباؤ کا سامنا ہے۔
بھارت کی نااہلی کی وجہ سے رافیل بنانے والی ”ڈسالٹ“ کمپنی کے شئیرز بری طرح نیچے آئے ہیں۔