Thursday, March 5, 2026
ہومتازہ ترینپاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو 10روز میں 200کروڑ سے زائد کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو 10روز میں 200کروڑ سے زائد کا نقصان

کراچی(سب نیوز) بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو آج 11روز ہوگئے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران 1150 بھارتی پروازیں اس پابندی سے متاثر ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق اندازہ ہے کہ بھارتی ائیرلائنز کو گزشتہ 10روز میں 225 کروڑبھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرانڈیا، آکاسا ائیر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ائیر اور ائیرانڈیا ایکسپریس کی پروازیں پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متاثر ہیں۔پاکستانی فضائی حدود بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سیہوکربحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے، بھارتی ائیرلائنز کو طویل روٹس سے فیول اور آپریشنل اخراجات بڑھنے سے مالی نقصان ہورہا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے ایک بھارتی ائیرلائن کا وسط ایشیائی ممالک کا آپریشن بند ہے۔امرتسر، دہلی، ممبئی، احمدآباد اور بنگلور سے تمام ائیرلائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ طویل روٹس کی بھارتی پروازوں کے عملے کو ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن سے یورپ میں بدلنا پڑرہا ہے ساتھ ہی دو بار لینڈنگ اور ری فیولنگ سے بھارتی ائیرلائنز کو کروڑوں روپے ائیرپورٹ چارجز کی مد میں دینے پڑرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیریقینی صورتحال سے مسافربھارتی ائیرلائنز کی جگہ دیگر ملکوں کی ایئر لائنز کو ترجیح دینے لگے ہیں جبکہ مسافروں کو بھارتی ائیرلائنز کی پروازیں منسوخ ہونے پر ریفنڈز ملنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ابتدائی طور 23 اپریل تا 23 مئی بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔