کراچی(سب نیوز)زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 اپریل کو 15 ارب 25 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر میں کمرشل بینکوں کے 5 ارب 3 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کے ذخائر بھی شامل ہیں۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
