Friday, May 2, 2025
ہومتازہ ترینامبانیوں کا سب سے پیارا کتا مر گیا، ملک میں سوگ کا سماں

امبانیوں کا سب سے پیارا کتا مر گیا، ملک میں سوگ کا سماں

نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی سب سے امیرترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کا وفادار ساتھی اور پیارا سا کتا ہیپی مرگیا۔
ہیپی صرف ایک پالتو جانور نہیں تھا بلکہ امبانی خاندان کے لیے ایک اہم اور وفادار ساتھی کی حیثیت رکھتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اننت کو ہیپی سے بے پناہ انسیت تھی اور وہ زیادہ تر وقت اسی کے ساتھ گزارتے تھے۔ہیپی کے انتقال کی خبر سب سے پہلے انسٹاگرام ہینڈل وائرل بھیانی کے ذریعے سامنے آئی، جس کے مطابق یہ دکھ بھرا واقعہ 30 اپریل 2025 کو پیش آیا۔خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر امبانی خاندان اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔
امبانی خاندان نے ہیپی کے انتقال پر ایک جذباتی نوٹ جاری کیا، جس میں لکھا گیا کہ ہم افسوس کے ساتھ ہم اپنے خاندان کے ایک عزیز رکن، ہمارے پالتو کتے ہیپی کے انتقال کی خبر شیئر کر رہے ہیں۔ وہ صرف ایک پالتو جانور نہیں تھا بلکہ ایک وفادار ساتھی، سکون کا ذریعہ اور غیر مشروط محبت کا پیکر تھا۔ اس کی معصوم شرارتیں اور خاموش قربتیں ہماری زندگی کا حصہ تھیں۔ اس کی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ آزاد ہو جاو، پیارے ہیپی۔ تمہیں ہمیشہ محبت دی گئی اور تم کبھی نہیں بھلاو گے۔
بالی وڈ اداکار ویر پہاڑیا نے انسٹاگرام پر امبانی خاندان کی جانب سے ہیپی کے لیے بنائے گئے یادگاری گوشے کی تصاویر شیئر کیں۔ ان میں ایک تصویر میں ہیپی کی خوبصورت یادگار، پھولوں سے سجی تصویر اور ایک خراجِ تحسین پوسٹر شامل تھا جس میں خاندان کی جانب سے ہیپی سے محبت اور اس کی جدائی کا درد جھلک رہا تھا۔ویر پہاڑیا نے اپنے ساتھ بستر پر ہیپی کے ساتھ ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی اور کیپشن میں لکھا: پیارے ہیپی، تم ہمیشہ ہمارا حصہ اور ہمارے دلوں میں زندہ رہو گے۔
اننت امبانی اور امبانی خاندان کے دیگر افراد نے ہمیشہ ہیپی کو شاہی انداز میں رکھا۔ ہیپی کے سفر کے لیے مرسڈیز بینز G400d جیسی لگژری ایس یو وی مختص تھی، جس کی قیمت تقریبا 3 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔ خاندان کے پاس اگرچہ سیکڑوں لگژری گاڑیاں موجود ہیں، لیکن یہ گاڑی خاص طور پر ہیپی کے لیے رکھی گئی تھی۔یاد رہے کہ اننت امبانی نے حال ہی میں گجرات کے جام نگر میں جانوروں کے تحفظ اور بحالی کے مرکز کا بھی افتتاح کیا تھا، جو ان کے جانوروں سے محبت کا ثبوت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔