Thursday, May 1, 2025
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سی ڈی اے کے سنئیر افسران اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے معروف ہسپتالوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اپنے افسران اور ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور سی ڈی اے کے ملازمین ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور انکی صحت و تندرستی کو یقینی بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے ہسپتال سی ڈی اے ملازمین کو علاج و معالجہ کی نہ صرف بہترین سہولیات فراہم کررہا ہے بلکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے معروف ہسپتالوں کے ساتھ اپنے ملازمین کے کم نرخوں پر شراکت داری کیلئے کوشاں ہے تاکہ سی ڈی اے ملازمین کو جدید طبی آلات، ماہر ڈاکٹرز اور کم اخراجات پر اعلی معیار کی علاج و معالجہ کی سہولیات میسر آسکیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف ہسپتالوں تک رسائی ہی نہیں بلکہ ہماری کوشش ہے کہ سی ڈی اے کے ہر فرد کو بہتر سے بہترین علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے مختلف ہیلتھ انشورنس پالیسی آرگنائزیشن سے بھی رابطہ کرکے ان سے بھی سی ڈی اے ملازمین کے علاج و معالجہ کے کم نرخوں پر ریٹس منگوائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ انشورنس پالیسیوں میں ملازمین کے اہل خانہ کیلئے خصوصی پیکجز شامل ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین کے لئے طبی اخراجات کو کم سے کم کرنے کے علاوہ علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ کوئی بھی ملازم مالی مجبوریوں کی وجہ سے علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد ہی ایک نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا آغاز کیا جائے گا اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے ملازمین اپنے میڈیکل ریکارڈز اور سبسڈی کی درخواستیں براہ راست ٹریک کرسکیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں کے ساتھ مل کر ایک جامع ہیلتھ نیٹ ورک تشکیل دینے کیلئے کوشاں ہے جس کا مقصد صرف علاج نہیں بلکہ بیماریوں سے بچا واور صحت مند زندگی کی تربیت بھی فراہم کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔