Thursday, May 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزبھارتی فوج ترلے منتوں پر اتر آئی، بھارتی میڈیا کے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطے کے دعوے

بھارتی فوج ترلے منتوں پر اتر آئی، بھارتی میڈیا کے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطے کے دعوے

اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی فوج ترلے منتوں پر اتر آئی، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لان پر رابطہ ، بارڈر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور بارڈر کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے ۔ یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب انڈین میڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ بھار ت جنگ کیلئے پوری طرح تیار ہے ، دوسری طرف رابطے کر کے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں ۔

دوسری طرف معاملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کی طرف سے ثالثی کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور توقع ہے کہ بھارت جنگی جنون سے نکل کر مذاکرات کی طرف آئے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔