Tuesday, January 27, 2026
ہومپاکستانسپریم کورٹ، مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ، مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (سب نیوز)مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی بنچ تشکیل،13 رکنی آئینی بنچ 6 مئی کو نظرثانی درخواستوں پر سماعت کریگا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ،جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان بینچ کا حصہ ،جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال بینچ کا حصہ ،جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق، جسٹس باقر نجفی بینچ میں شامل،13رکنی بینچ 6 مئی ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔