بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام نے چین میں فلپائن کے سفیر کو طلب کیا اور تائیوان سے متعلق اور سلامتی کے شعبوں میں فلپائن کی طرف سے حالیہ منفی رجحانات کے سلسلے پر اپنے اعتراض کا سنجیدگی سے اظہار کیا۔ 2023 کے بعد سے ، فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں جغرافیائی سیاسی صورتحال میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے۔
فلپائن نے امریکہ کے ساتھ “شولڈر ٹو شولڈر” مشترکہ فوجی مشق کی،جاپان کے ساتھ فوجی اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے کی کوشش کی اور آسٹریلیا ، فرانس ، برطانیہ ، کینیڈا اور دیگر امریکی اتحادیوں کے ساتھ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بھی اپ گریڈ کیا ہے۔تاہم لومڑی کی طرح شیر کی طاقت کا استعمال کر کے دوسروں پر ظلم کرنے کی فلپائن کی چال ناکام ہوگی.امریکہ اور جاپان دونوں نے فلپائن میں کالونیاں قائم کی تھیں اور آج فلپائن کے لئے ان ممالک کی امداد اور حمایت ان کے اپنے مفادات کے لیے ہے۔ امریکہ طویل عرصے سے یہ واضح کرتا رہا ہے کہ فلپائن اور چین کے درمیان ممکنہ مسلح تنازعے میں ملوث ہونے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور جاپان کی طرف سے فراہم کردہ اسلحہ اور بحری جہاز فلپائن کی فوجی طاقت کو تبدیل نہیں کرسکتے ۔
مارکوس انتظامیہ نے واضح طور پر چین کے عزم اور موجودہ صورتحال کا غلط اندازہ لگایا ہے ۔ چین نے ثابت کیا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے تنازعات کے حل کی وکالت کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن ساتھ ہی چین بحیرہ جنوبی چین میں اپنی علاقائی خودمختاری اور حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے بھی پرعزم ہے۔چین نے کئی بار واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ آگ سے کھیلنے والے خود کو جلا ئیں گے۔