لاہور (سب نیوز)ایچ بی ایل پی ایس ایل 10میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔
لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 90 رنز کا ہدف ساتویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فن ایلن اور کپتان سعود شکیل نے بالترتیب 45اور 42 رنز ناٹ آوٹ اسکور کیے۔
اس سے قبل گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے سلطانز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور 17 اوورز میں 89 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں ملتان سلطانز کا کم ترین ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل سلطانز 2023میں کراچی کنگز کے خلاف 101رنز پر آوٹ ہوئی تھی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان 44رنز ناٹ آوٹ بنا کر نمایاں رہے۔ اسامہ میر 11، ڈیوڈ ولی 7، افتخار احمد 6، یاسر خان 5، کرٹس کیمفر 4، کامران غلام 3، محمد حسنین 2، عبید شاہ 1 جبکہ عثمان خان اور مائیکل بریسویل کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوئے۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، جبکہ محمد وسیم جونیئر اور فہیم اشرف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
پی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10وکٹوں سے شکست دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔