Wednesday, April 30, 2025
ہومتازہ تریننریندر مودی نے فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت دیدی

نریندر مودی نے فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت دیدی

نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت دے دی۔
نریندر مودی کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس ہوا، جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دیول اور تینوں افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے اجلاس کے دوران اپنی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل دینے کی اجازت دے دی ہے۔رپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے کہا کہ ردعمل کا طریقہ کار، وقت، مقام اور اہداف خود فوج طے کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔