Tuesday, April 29, 2025
ہومکامرسامریکی حکومت کو اعتماد کے عالمی بحران کا سامنا ہے، چینی میڈیا

امریکی حکومت کو اعتماد کے عالمی بحران کا سامنا ہے، چینی میڈیا


بیجنگ :رواں سال فروری اور اپریل میں چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے دنیا بھر کے 38 ممالک کے 15 ہزار 947 جواب دہندگان کےلئے دو سروے جاری کیے، جن کے مطابق نئی امریکی حکومت کو اعتماد کے سنگین عالمی بحران کا سامنا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 48.9 فیصد امریکی جواب دہندگان نئی امریکی انتظامیہ کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔

ان میں سے 60.4 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکا کی اندرونی معاشی پالیسیاں نہ صرف افراط زر پر قابو پانے میں ناکام رہی ہیں بلکہ ان کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 47.5 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ “غلط سمت” میں جا رہا ہے۔ کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان، آسٹریلیا اور بہت سے دیگر ممالک میں جواب دہندگان امریکہ سے تعلقات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں. 65.5 فیصد آسٹریلوی جواب دہندگان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مستقبل کے بارے میں ناامید ہیں۔ فرانس، جرمنی، کینیڈا، جاپان اور جنوبی کوریا میں 70 فیصد سے زیادہ جواب دہندگان امریکہ کے ساتھ تعلقات کی ترقی کے بارے میں ناامید ہیں۔

جواب دہندگان کا عام خیال ہے کہ “امریکہ فرسٹ” فلسفہ امریکہ کو اپنے روایتی اتحادیوں سے زیادہ نظر انداز کر دے گا۔سروے میں شامل گلوبل ساؤتھ کے 23 ممالک میں سے 19 ممالک امریکہ سے متعلق تعلقات کے بارے میں مایوس تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔