Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستانہر طرح کی دہشتگردی قابل مذمت ،پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، نواز شریف

ہر طرح کی دہشتگردی قابل مذمت ،پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، نواز شریف

لاہور (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے فیصلے جنگی حالات میں بھی نہیں کیے گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر نوازشریف کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے کہا ملک کا مستقبل روشن ہے ہم جاگ رہے ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دے گے۔شہباز شریف نے کہا کہ پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے فیصلے جنگی حالات میں بھی نہیں کیے گئے۔

وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے پس منظر میں بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز کاروائیوں پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔