Sunday, April 27, 2025
ہومبریکنگ نیوزحکومت کا موجودہ کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو ہرلحاظ سے فعال کرنیکا اعلان

حکومت کا موجودہ کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو ہرلحاظ سے فعال کرنیکا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے موجودہ کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنیکا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ کیا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔وفاقی وزیرداخلہ نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنیکا اعلان کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس اداریکی استعدادکار بڑھائی جائیگی،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنیکے لیے تمام تر تیاریاں مکمل رکھی جائیں، ہنگامی حالات سے نمٹنیکے سلسلے میں شہریوں کے لیے آگاہی مہم پورا سال چلنی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔