Sunday, April 27, 2025
ہومبریکنگ نیوزاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی  مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی  مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت 

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور اعادہ کیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے زور دیا کہ تمام ممالک کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدام اٹھانا چاہیے۔


واقعے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور بھارت کی طرف سے اس واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو “غیر سنجیدہ، غیر معقول اور غیر منطقی” قرار دیا۔ بھارتی حکومت نے 23 اپریل کو پاکستان کے ساتھ تعلقات کو محدود کرنے کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا،

جن میں 1960 کے سندھ طاس معاہدے  پر عملدرآمد کو معطل کرنا، سرحدی نقل و حمل کو بند کرنا، اور پاکستانی اہلکاروں کو ملک بدر کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔