Tuesday, March 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزعازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری ہدایات جاری کر دیں

عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد:عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب روانگی سے قبل لازمی ویکسین لگانی ضروری ہیں۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی ویکسین نزدیکی حاجی کیمپ سے مفت لگوائیں، ویکسینیشن کے بعد حاجی کیمپ سے پیلا کارڈ لازمی حاصل کریں، ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں۔

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین اپنا پرانا کرونا ویکسین کارڈ لازمی ہمراہ رکھیں، کارڈ نہ ہونے کی صورت میں صرف 65 سال سے زائد العمر عازمین نزدیکی حاجی کیمپ سے کورونا ویکسین لگوا کر کارڈ حاصل کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔