Saturday, April 19, 2025
ہومکامرساقوام متحدہ کے  چینی زبان کے دن  اور  چائنا میڈیا گروپ  کے پانچویں اوورسیز فلم فیسٹیول  کا کامیاب انعقاد 

اقوام متحدہ کے  چینی زبان کے دن  اور  چائنا میڈیا گروپ  کے پانچویں اوورسیز فلم فیسٹیول  کا کامیاب انعقاد 

اقوام متحدہ : 15 اپریل کو  2025  کےاقوام متحدہ کا چینی زبان کا دن اور  چائنا میڈیا گروپ کا پانچواں اوورسیز فلم فیسٹیول جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اس تقریب کی میزبانی چائنا میڈیا گروپ، جنیوا میں چین کے اقوم متحدہ کے   دفتر  اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے چینی مشن نیز   جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر نے مشترکہ طور پر کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے  شعبہ تشہیر  کے  نائب سربراہ اور چائنا  میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔

جنیوا میں پاکستان اور روس سمیت تقریباً  50 ممالک کے مستقل نمائندوں، سینئر سفارتکاروں، بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کے نمائندوں اور اندرون و بیرون ملک زندگی کے متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں سمیت 300 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کی سرگرمی کا موضوع “چائنا ٹور” ہے۔

چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ اس  سرگرمی  کے ذریعے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی دوست چین آ کر  سیر  کر سکیں گے اور چین  میں تعاون کو  مزید  گہرائی تک لے جانے کے  مزید مواقع تلاش کر سکیں گے۔ ہم دنیا بھر کے دوستوں کے ساتھ ہاتھ ملا کر اکٹھے چلنے، ایک دوسرے سے سیکھنے ، اور تہذیب اور  مواقع کے اشتراک کے ساتھ    انسانیت کے  ہم نصیب معاشرے  کی تکمیل  کی ایک حیرت انگیز تصویر  تخلیق کریں گے۔2025 کے اقوام متحدہ کے چینی زبان  کے دن اور چائنا  میڈیا گروپ  کے پانچویں اوورسیز فلم فیسٹیول میں “چائنا ٹور”  کے موضوع پر   دنیا بھر کے دوستوں کو چین کے سفر کی کہانیوں کو تصاویر کے ساتھ ریکارڈ کرنے کی دعوت دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔