Sunday, July 6, 2025
ہوماسلام آباداسلام آباد، منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف

اسلام آباد، منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف

اسلام آباد(سب نیوز)آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے سابق ایس ایچ او تھانہ کھنہ سمیت 15 پولیس اہل کاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق برطرف ہوئے پولیس والوں میں سابق ایس ایچ او تھانہ کھنہ قاسم ضیا سب انسپکٹر طلعت شامل ہیں، دیگر برطرف پولیس اہل کاروں میں کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق 15 پولیس اہل کاروں کو منشیات فروشوں سے روابط کی وجہ سے برطرف کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔