ڈھاکہ(سب نیوز) بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں پر اسرائیل کے سفر پر دوبارہ پابندی لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا ایک اور فیصلہ ختم کر دیا۔بنگلہ دیشی حکومت نے پاسپورٹ میں اسرائیل کے لیے کارآمد نہ ہونے کی شق بحال کر دی۔ جس کا وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
بنگلہ دیش کے پاسپورٹ میں شق بحال ہونے سے بنگلہ دیشی پاسپورٹ اسرائیل کیعلاوہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہو گا۔
بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں پر اسرائیل کے سفر پر دوبارہ پابندی لگا دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔