Sunday, April 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ پر فائرنگ، 8 پاکستانی کار مکینکس قتل

ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ پر فائرنگ، 8 پاکستانی کار مکینکس قتل

کوئٹہ(سب نیوز )ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کردیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں افغان بارڈر کے قریب مسلح افراد نے ورکشاپ پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 8 پاکستانی کار مکینکس جاں بحق ہوگئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مقتول 8 پاکستانی سیستان کے علاقے مہرستان میں کام کرتے تھے اور ایرانی حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے بتایاکہ فائرنگ سے جاں بحق 8 پاکستانیوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد لاشیں پاکستان بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔