Sunday, April 27, 2025
ہومپاکستانبجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاورڈویژن نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نیپرانے گزشتہ روزبجلی سستی کرنیکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا جس کے بعد آج پاورڈویژن نے بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگی اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا۔پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کے ذریعے کی گئی جس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی درخواست جمع کرائی تھی جسے نیپرانے منظور کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔