Saturday, April 19, 2025
ہومپاکستانمزید 11آئی پی پیز بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے تیار، نیپرا میں درخواست دیدی

مزید 11آئی پی پیز بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے تیار، نیپرا میں درخواست دیدی

اسلام آباد (سب نیوز)بجلی کی پیداوار کے ٹیرف میں کمی کے لیے حمزہ شوگر ملز سمیت 9 بیگاس پاور پلانٹس نے بھی نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔بیگاس پاور پلانٹس نے فیول لاگت کی کمی کی درخواست دی۔

بجلی کی پیداور میں منافع کم کرکے 17فیصد پر فکس کرنیکی درخواست دی گئی جبکہ مرمت اور آپریشن لاگت میں 10فی صد کمی کی درخواست دی گئی۔ انشورنش فیس میں بھی 0 اعشاریہ7فی صد کمی کی درخواست دی گئی۔

بیگاس پاور پلانٹس نے اوپن مارکیٹ میں بجلی فروخت کرنے کی بھی درخواست دی۔ٹیرف میں کمی کی درخواست چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، المعیز انڈسٹری، چنار انرجی، تھل انڈسٹری، حمزہ شوگر ملز، رحیم یار خان ملز اور شاہ تاج شوگر ملز نے جمع کروائی۔نیپرا بیگاس پاور پلانٹس کی درخواست پر 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔