Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستانحکومت پی ٹی آئی کی بچھائی معاشی بارودی سرنگیں ناکارہ بنا رہی ہے، طلال چوہدری

حکومت پی ٹی آئی کی بچھائی معاشی بارودی سرنگیں ناکارہ بنا رہی ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کررہی ہے، موجودہ حکومت انہی کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنارہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے بیان پر ردعمل میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدے کیے، پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دورحکومت میں معیشت کو تباہ کیا۔طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ حقائق سے عاری ہیں، تحریک انصاف کے دورمیں پاکستان کے دوست ممالک سے تعلقات متاثر ہوئے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اورغیر یقینی کی دلدل میں دھکیلا۔

وزیرمملکت داخلہ نے ردعمل میں کہا کہ اب پی ٹی آئی خود کو معصوم ظاہر کرنے کی کوشش کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ذاتی انا، انتقام اور بیرونی مداخلت پر مبنی تھا، ان کے بیرونی ایجنڈے کا خمیازہ پورے ملک کو بھگتنا پڑا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔