Friday, April 18, 2025
ہومپاکستانآر ڈی اے کا آپریشن ،راولپنڈی میں 25برس بعد قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے کے پلاٹ واگزار

آر ڈی اے کا آپریشن ،راولپنڈی میں 25برس بعد قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے کے پلاٹ واگزار

راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک کامیاب آپریشن میں 25 برس بعد قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ واگزار کرا لیے۔
تفصیلات کے مطابق سید پور اسکیم میں تیرہ مرلہ اراضی کے پلاٹ نمبر گیارہ اور بارہ پر غیر قانونی رینٹ پارکنگ قائم تھی، آر ڈی اے کے ملکیتی پلاٹ پر ایک بااثر شخص پارکنگ قائم کرکے کرایہ وصول کررہا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزی مرتضی کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا اور پلاٹس سے قبضہ ختم کرکے بانڈری وال بنادی گئی۔ڈی جی آر ڈی اے نے کہا ہے کہ شہر میں جہاں بھی آر ڈی اے کی ملکیتی اراضی پر قبضہ ہوا وہ ختم کرایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔