Thursday, April 17, 2025
ہومبریکنگ نیوزیوکرین کا روسی فوج کے ہمراہ لڑنے والے 2 چینی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی

یوکرین کا روسی فوج کے ہمراہ لڑنے والے 2 چینی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی

کیف(آئی پی ایس )یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعوی کیا ہے کہ ان کی فوج نے روسی افواج کے ہمراہ لڑنے والے دو چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔صدر زیلنسکی نے منگل کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہماری فوج نے یوکرینی علاقے میں ڈونیٹسک کے علاقے میں روسی فوج کے ساتھ لڑنے والے دو چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے اور گرفتار افراد کے پاس سے ان کی دستاویزات اور بینک کارڈز بھی ملے ہیں۔

یوکرینی صدر نے اس بیان کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں مبینہ طور پر ایک چینی قیدی کو دکھایا گیا ہے تاہم روس یا چین کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ چین اس جنگ میں غیر جانبدار رہنے کا دعوی کرتا ہے اور اس کا مقف ہے کہ وہ کسی بھی فریق کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کر رہا۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں کہ روسی افواج کے ساتھ کئی اور چینی شہری بھی لڑ رہے ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے یوکرینی وزیر خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر چین سے رابطہ کریں اور اس صورتحال پر چین کا مقف حاصل کریں۔یوکرینی صدر نے عالمی برداری اور بالخصوص امریکا اور یورپ سے بھی ردعمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک واضح پیغام ہے کہ روسی صدر امن کے لیے نہیں بلکہ جنگ کو طول دینے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔