Thursday, April 17, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا بے بنیاد پراپیگنڈہ محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے، جیل حکام

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا بے بنیاد پراپیگنڈہ محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے، جیل حکام

اسلام آباد (سب نیوز )سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے حکام سے کہا گیا ہے کہ چند عناصر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات نہ کروائے جانے کا جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے۔ جیل حکام کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے سینٹرل جیل راولپنڈی میں ملاقاتیں معمول کے مطابق اور باقاعدگی سیکروائی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند عناصر کی طرف سے ملاقات نہ کروائے جانے کا جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے۔جیل حکام نے کہا کہ میڈیا کوریج اور خبروں کی سرخیوں میں رہنے کے لیے گمراہ کن اور اس نوعیت کی بے بنیاد خبروں کی بھر پور تردید کی جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سینٹرل جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے فیملی ممبرز، وکلا کی ملاقات کے علاوہ عمران خان کی بیرون ملک مقیم بیٹوں سے واٹس اپ پر بات چیت کروائی گئی۔

جیل حکام کا کہنا تھا کہ فیملی ممبرز مہر انسا، مبشرہ شیخ کی بشری بی بی سے ملاقات کرائی گئی جب کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں قاسم خان، سلیمان خان سے واٹس اپ کال پر بات کرائی گئی۔علاوہ ازیں، عمران خان سے بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر علی خان، ظہیر عباس ایڈوکیٹ، مبشر مقصود ایڈوکیٹ، رضیہ سلطان ایڈوکیٹ اور علی عمران ایڈوکیٹ کی ملاقات کرائی گئی۔

واضح رہے کہ عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماں کی ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے جیل کے قریب احتجاج اور پتھرا کیا گیا۔پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، عالیہ حمزہ، صاحبزادہ حامد رضا و دیگر کو حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا جس کے بعد انہوں نے ایک ہال میں دھرنا دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔