Thursday, April 17, 2025
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کاتھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

سی ڈی اے کاتھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے روز سی ڈی اے بورڈ کا ساتواں اجلاس سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا. اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران سمیت متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی. سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈہ آئٹمز زیر غور لائے گئے۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے بورڈ کے ساتویں اجلاس میں سی ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

اسی طرح اجلاس میں غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز کے نام عوام کی آگاہی کیلئے نہ صرف سی ڈی ای کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جائیں بلکہ باقاعدگی کے ساتھ میڈیا میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ انکو غیر قانونی ہاوسنگ میں سرمایہ کاری کے بارے میں مکمل آگاہی ہو. علاوہ ازیں چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ قانونی ہاسنگ سوسائٹیوں کی لسٹ بھی زون وائز سی ڈی اے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں. انہوں نے کہا کہ شہریوں کو غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز سے آگاہ کرکے انکے سرمایہ کو محفوظ بنایا جائے۔سی ڈی اے بورڈ کے ساتویں اجلاس میں اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ 3 کی کارکردگی اور استعداد کار میں اضافے کیلئے نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی.

اسی طرح اجلاس میں I-8 مرکز کے پلاٹ نمبر 28 کو موجودہ رسٹوریشن پالیسی اور مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادائیگی کرنے کے بعد قانون کے تمام تقاضوں کو مطابق پورا کرنے کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مزکورہ پلاٹ کی بحالی. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الاٹمنٹ تمام واجبات کی ادائیگی سے مشروط ہوگی۔سی ڈی اے بورڈ کے ساتویں اجلاس میں آرٹس اینڈ کرافٹ ویلج کی ازسر نو منصوبہ بندی اور اس تعمیر اور ترقی کی بھی منظوری دی گئی. اس ضمن میں چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر انجینئرنگ اور ممبر پلاننگ کو آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج کا دورہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں بلڈنگ اینڈ ہاسنگ کنٹرول کو مختلف درپیش مسائل اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے بلڈنگ اینڈ ہاوسنگ کنٹرول ایجنسی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا.

اجلاس میں بلیو ایریا میں فوڈ اسٹریٹ اور پیڈسٹرین ٹریکس کی تعمیر ٹائم کے مطابق کرنے کی منظوری دی گی۔چیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی میں مزید اضافہ کیلئے سی ڈی اے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے بلکہ اسکے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔سی ڈی اے بورڈ کے ساتویں اجلاس میں آر ڈبلیو ایم سی کو کوڑا کرکٹ اور کچرا اٹھانے اور ڈمپنگ سائیٹ پر منتقل کرنے کی سروسز میں 3 ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آر ڈبلیو ایم سی شہر بھر سے روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد ویسٹ ٹرانسفر سینٹر سے کوڑا کرکٹ اور کچرا اٹھا کر ڈمپنگ سائٹس تک پہنچائے گی.

اجلاس میں مستقبل کی ضروریات کے مطابق اسلام آباد کیلئے مستقل ڈمپنگ سائٹس بنانے کی بھی منظوری دی گئی. اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈمپنگ سائٹ کی تعمیر کیلئے ایشین ترقیاتی بینک کی تیکنیکی صلاحیتوں اور تجربات سے بھرپور استفادہ کیا جائیگا. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ڈمپنگ سائٹس کی تعمیر میں سائنٹیفک بنیادوں، کاربن کریڈٹ اور ماحولیاتی آلودگی پھیلنے کا اندیشہ کم سے کم ہو سمیت تمام پہلوں کو مدنظر رکھ کر جدید تقاضوں کے عین مطابق تعمیر کیا جائیگا اور ڈمپنگ سائٹس کو ویسٹ ٹو انرجی (کچرے سے توانائی) اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق تعمیرکیاجائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔