Wednesday, April 9, 2025
ہومکامرسامریکی غنڈہ گردی کو  مسترد کر کے تمام ممالک کو مل کر مقابلہ کرنا چاہیئے ، انٹرنیٹ صارفین

امریکی غنڈہ گردی کو  مسترد کر کے تمام ممالک کو مل کر مقابلہ کرنا چاہیئے ، انٹرنیٹ صارفین

بیجنگ :  چائنا میڈیا گروپ کے تحت  (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق جواب دہندگان نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا  ہے کہ وہ مشترکہ طور پرامریکی طرز کی غنڈہ گردی’ کا مقابلہ کریں اور اپنے جائز حقوق و مفادات اور موجودہ بین الاقوامی معاشی و تجارتی نظام کا دفاع کریں۔

 سروے میں  93.5 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ صرف منصفانہ اور باہمی  فائدہ مند  نیا بین الاقوامی تجارتی نظام کا قیام  ہی تمام فریقوں کے مفاد میں اور  دانشمندانہ انتخاب ہے۔ 89.2 فیصد جواب دہندگان نے  اپیل کی ہے کہ  دنیا کے ممالک  امریکہ کے ساتھ تجارتی معاملے میں  مضبوط اور فعال موقف  اپناتے ہوئے  ڈبلیو ٹی او جیسے کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر امریکہ کی طرف سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی مخالفت کریں۔ 85.3 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ  تمام ممالک کا  کثیر الجہتی میکانزم کے ذریعے اپنے جائز حقوق و  مفادات کا تحفظ خود ہی  منصفانہ اور زیادہ معقول بین الاقوامی معاشی نظام کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ 84.9 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ یہ تجارتی تنازع ، جو یکطرفہ پسندی سے شروع ہوا، بالآخر بین الاقوامی تجارتی نظام کو ایک نئے توازن کی طرف دھکیل دےگا۔

 یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا اور مجموعی طور پر 5,177 غیر ملکی انٹرنیٹ صارفین نے سروے میں حصہ لیا اور 24 گھنٹوں کے اندر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔