Wednesday, April 9, 2025
ہومکامرسچین کی صارفی مارکیٹ میں  تیزی 

چین کی صارفی مارکیٹ میں  تیزی 

بیجنگ : چین کے اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کےلئے  مختلف حوصلہ افزاء پالیسیوں  میں تیزی اور اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے اثرات کی وجہ سے چینی صارفین کی مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کے آف لائن کھپت ہیٹ انڈیکس میں سال بہ سال 14.2 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 9.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ مارچ کے مہینے میں سال بہ سال  20 فیصد  کا اضافہ ہوا  جو گزشتہ دو ماہ کے مقابلے میں 4.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور شرح نمو  مسلسل بڑھتی رہی۔چین میں  پہلے ،دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں اور  اس سے نیچے کے شہروں میں بالترتیب سال بہ سال  19.6 فیصد، 11.4 فیصد اور 20.2 فیصد  اضافہ دیکھا گیا۔

پہلی سہ ماہی میں چین میں  چھوٹی اجناس کی مارکیٹ کے بزنس ہیٹ انڈیکس میں سال بہ سال 16.3 فیصد اضافہ ہوا، جس میں سے مارچ میں گذشتہ سال کی نسبت 21.6 فیصد اضافہ ہوا ۔ اس  سے ظاہر ہوتا ہے کہ  لوگوں کی روزمرہ زندگیوں سے وابستہ  چھوٹی اجناس کی فروخت مضبوط  رہی ہے اور لوگوں کی  اشیاء ضروریہ کی کھپت اور طلب میں تیزی آرہی ہے ۔

اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کی لائف سروسز کے کھپت ہیٹ انڈیکس میں پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال 18.3 فیصد اضافہ ہوا ، جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 7.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے، جس میں سے مارچ میں سال بہ سال 14.5 فیصد اضافہ ہوا۔ صنعتوں کے لحاظ سے  تفریحی صنعت اور کیٹرنگ انڈسٹری میں سال بہ سال  بالترتیب   67.6 فیصد اور 14.5 فیصد  اضافہ  دیکھا گیا ہے، جو  روز مرہ کی عوامی خدمات کی کھپت کی بحالی کے رجحان کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔