Monday, April 7, 2025
ہومتازہ ترینشعبہ معدنیات میں تعاون کا فروغ، سینئر امریکی عہدیدار آئندہ ہفتے پاکستان آئینگے

شعبہ معدنیات میں تعاون کا فروغ، سینئر امریکی عہدیدار آئندہ ہفتے پاکستان آئینگے

اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کا معدنیات کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے امریکا کے سینئر عہدیدار کی قیادت میں ٹرمپ انتظامیہ کا وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایرک مائیر 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد کا دورہ کریں گے، امریکی وفد میں مختلف اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے، ایرک مائیر پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بھی شرکت کریں گے، ان کے دورے کا مقصد قیمتی معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات کو فروغ دینا ہے۔

دورہ پاکستان کے دوران ایرک مائیر پاکستانی حکام سے کاروبار کے لئے مواقعوں کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے بات چیت کریں گے۔

اس موقع پر پاک امریکا انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔