اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی حکومت نے لاہور کی 10 احتساب عدالتوں میں سے 5 کو ختم کردیا۔وزارت قانون نے احتساب عدالتیں ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ختم ہونے والی عدالتوں کے عملہ کو ٹربیونلز اور دیگر خصوصی عدالتوں میں ضم کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نمبر ایک لاہور کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل ملتان تبدیل کردیا گیا، جبکہ احتساب عدالت نمبر 3 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم، ٹیکسیشن ملتان تبدیل کیا گیا ہے، احتساب عدالت نمبر 4 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم، ٹیکسیشن ٹو لاہور تبدیل کردیا گیا۔
وزارت قانون کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نمبر 8 لاہور کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل لاہور ٹو تبدیل کردیا گیا جبکہ احتساب عدالت نمبر7 لاہور کو سپیشل جج سینٹرل عدالت گجرات تبدیل کیا گیا ہے۔