Sunday, April 6, 2025
ہوماسلام آبادسی ڈی اے میں تقرر و تبادلے ،، من پسند آفیسران کو ایک سے زائد عہدوں پر نوازنے کی روش برقرار ، کس کس کو کون کونسے مزید عہدے مل گئے ، دستاویز سب نیوز پر ۔۔۔۔

سی ڈی اے میں تقرر و تبادلے ،، من پسند آفیسران کو ایک سے زائد عہدوں پر نوازنے کی روش برقرار ، کس کس کو کون کونسے مزید عہدے مل گئے ، دستاویز سب نیوز پر ۔۔۔۔

اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے ،، من پسند آفیسران کو ایک سے زائد عہدوں پر نوازنے کی روش برقرار رکھی گئی ہے۔ڈائریکٹر انوائرمنٹ ایسٹ اختر رسول کو ڈائریکٹر انوائرمنٹ اربن ون ،تھری،نرسری سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کا عہدہ بھی دے دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر بلال خلجی کو ڈائریکٹر فورسٹ اور ڈائریکٹر انوائرمنٹ ریجنل آپریشنز کا چارج بھی دے دیا گیا۔ سب نیوز کو دستیاب تقرر و تبادلوں کے تحریری احکامات کے مطابق گریڈ 19کے ڈائریکٹر آصف مجید کو ڈائریکٹر انوائرمنٹ اربن تھری تعینات کر دیا گیا ہے وہ اس سے قبل تعیناتی کے منتظر تھے۔گریڈ 18کے فہد جاوید کو ڈائریکٹر میگا پارکس اوپی ایس ،ڈپٹی ڈائریکٹر اختر رسول کو ڈائریکٹر انوائرمنٹ ایسٹ سے ڈائریکٹر انوائرمنٹ اربن ون،تھری اور نرسری،ڈپٹی ڈائریکٹر رانا کاشف کو ڈائریکٹر انوائرمنٹ ویسٹ سے ڈپٹی ڈائریکٹر زو،محمد بلال خلجی کو ڈائریکٹر زو اور ڈی ڈی فاریسٹ سے ڈائریکٹر فورسٹ اور ڈائریکٹر ایوائر ریجنل آپریشنز ،ادریس انجم کو ڈائریکٹرایونئرمنٹ اربن 2کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹرای پی سی کا چارج دیدیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔