Friday, April 4, 2025
ہومبریکنگ نیوزمخصوص ٹولا ملک کو دیوالیہ کرنے کا خواہش مند تھا، وزیر اعظم کی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید

مخصوص ٹولا ملک کو دیوالیہ کرنے کا خواہش مند تھا، وزیر اعظم کی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید

اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم نے نام لیے بغیر لیے بغیر اپنے خطاب میں کہا کہ مخصوص ٹولا ملک کو دیوالیہ کرنے کا خواہش مند تھا، اسی ٹولے نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا، مخصوص ٹولے نے اپنی سیاست پر ریاست کو قربان کر دیا، تحریک انصاف کا نام لیے بغیر وزیراعظم نے تنقید میں کہا آئی ایم ایف سے تعلقات بحال کیے جا رہے ہیں، مسائل کے حل کے لیے بڑی سرجری کرنا ہوگی، درست اور کڑے فیصلوں کی ضرورت ہے۔

بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکیج کے حوالے سے تقریب کا اہتمام اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی وزرا اور سیاسی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ تقریب کا اہتمام تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ۖ پیش کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج گھریلو صارفین کیلئے بجلی 45 روپے 5 پیسے فی یونٹ ہے، جو کمی کے بعد 34 روپے 37 پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان کے سر پر ڈیفالٹ یعنی دیوالیہ ہونے کی تلوار لٹک رہی تھی، اور کاروباری حضرات بجا طور پر اور قوم عمومی طو پر خوفزدہ تھی، کہ حالات کس کروٹ بیٹھیں گے، یقین مانئے کہ آئی ایم ایف بات سننے کو تیار نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ابتدائی دنوں میں بزنس کمیونٹی کی ایل سیز کھولنے کے لیے زرمبادلہ نہیں تھا، ملک کے مخالف خوشی سے پاگل ہوئے جا رہے تھے، ان کو یقین ہوچلا تھا کہ اب پاکستان کو ڈیفالٹ سے نہیں بچایا جاسکتا، انہیں اسی طرح یقین تھا جیسے کسی کی موت آجائے تو کوئی بچا نہیں سکتا، پاکستان اب ڈیفالٹ ہوا تو ہوا، یہ ٹولہ اس مقصد کے لیے ہر حد پار کرگیا تھا، اسی ٹولے نے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کو خود توڑا۔ وزیراعظم کا گھریلو صارفین کیلئے 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کیلئے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ بجلی کمی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے تنقید میں کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے جو کوششیں ہورہی تھیں، تو انہیں ختم کرنے کیے آئی ایم ایف کو خط لکھے گئے، ملک کیخلاف ایک گھنانا کردار ادا کیا گیا، اپنی سیاست پر پاکستان کے مفادات کو قربان کیا گیا، ریاست کا وہ حال کیا گیا، کہ شاید ایسا 77 سال میں کبھی نہیں ہوا ہوگا، بہر کیف جیسے کہ کہتے ہیں کہ مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں اللہ پاک نے ہماری محنت قبول کی، اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچالیا، اس مقصد کے لیے پوری قوم ، بزنس کمیونٹی اور غریب لوگوں نے جو قربانیاں دیں اور مصائب برداشت کیے، وہ قابل قدر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کرنے والے خوشی سے مرے جارہے تھے کہ پاکستان اب دیوالیہ ہوکر رہے گا مگر ایسا نہ ہوا، یہ وہی لوگ تھے جنہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور اسے توڑا۔ مسائل کے حل کے لیے بڑی سرجری کرنا ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔