Thursday, April 23, 2026
ہوماسلام آباداسلام آباد میں عید کے روز بھی ڈاکو سرگرم، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی

اسلام آباد میں عید کے روز بھی ڈاکو سرگرم، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی

اسلام آباد (سب نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں عید کے روز بھی ڈاکو سرگرم ہیں، آئی نائن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی، فیض آباد میں موٹرسائیکل کا پیٹرول ختم ہوگیا تو دوسری موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے شہری ڈاکووں کے رحم کرم پر ہیں، عید کے روز بھی شہر اقتدار میں شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس عید کے روز شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ گن پوائنٹ پر شہریوں کو دن دیہاڑے لوٹنے والا گینگ سرگرم ہے، واقعے میں ملزمان نے پہلے آئی نائن میں شہری سے موبائل چھینا، شہری کے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے گولی ماری، ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے انجیل نامی شہری کو پمز منتقل کر دیا گیا۔موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر ملزمان نے فیض آباد سے موٹر سائیکل چھوڑی جس کے بعد ملزمان بھاگ کر دوسری روڈ سے آنے والی موٹر سائیکل کو گن پوائنٹ پر چھین کر با آسانی فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔