Sunday, March 30, 2025
ہومپاکستانوفاقی بیورو کریسی کے افسران کے گریڈ 22میں ترقی کے بعد بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ، تفصیلات سب نیوز پر

وفاقی بیورو کریسی کے افسران کے گریڈ 22میں ترقی کے بعد بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ، تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی بیوروکریسی میں اعلی افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ،گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد عائشہ حمیرا چوہدری کو سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات کر دیا گیا،عائشہ حمیرا چوہدری اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات تھیں۔
ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خزانہ محمد اسلم غوری کو گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد اسپیشل سیکریٹری وزارت خزانہ تعینات کر دیا گیا،ایڈیشنل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر نواز احمد گریڈ 22میں ترقی کے بعد ممبر وزیر اعظم معائنہ کمیشن تعینات ،ایڈیشنل سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی حماد ثمیمی گریڈ 22میں ترقی کے بعد سیکریٹری نجکاری ڈویژن تعینات ،گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد سیکریٹری انچارج وزارت بین الصوبائی رابطہ ظہور احمد سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ تعینات کر دیئے گئے ۔
گریڈ 22میں ترقی پانے والے اعلی پولیس افسران کے بھی تقرر وتبادلے کر دیئے گئے ۔ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مواصلات بی اے ناصر گریڈ 22سے ترقی پانے کے بعد سیکریٹری وزارت انسانی حقوق تعینات ،پولیس سروس گروپ کے غلام نبی میمن گریڈ بائیس میں ترقی پانے کے بعد آئی جی سندھ تعینات رہیں گے ،گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد پولیس سروس کے محمد فاروق مظہر ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ تعینات ،گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد عبدالخالق شیخ ڈی جی نیشنل پولیس بیورو تعینات، موٹروے پولیس میں تعینات پولیس سروس کے زبیر ہاشمی گریڈ 22میں ترقی ملتے ہیں سول سروس سے ریٹائر ہو گئے ۔
ایڈمنسٹریٹو سروس کے وسیم اجمل چوہدری گریڈ بائیس میں ترقی پانے کے بعد سیکریٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی تعینات ،ایڈمنسٹریٹو سروس کی عنبرین رضا گریڈ بائیس میں ترقی پانے کے بعد اسپیشل سیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات ،گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد عثمان اختر باجوہ سیکریٹر ی پرائیوٹائیزیشن کمیشن تعینات ،گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد محمد عمیر کریم اسپیشل سیکریٹری وزارت اقتصادی امور تعینات، گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد سید عطا الرحمان سیکریٹری وزارت مذہبی امور تعینات ،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد راشد محمود لنگڑیال چیئرمین ایف بی آر تعینات ،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد مومن آغا سیکریٹری وزارت پٹرولیم تعینات ،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد ندیم محبوب سیکریٹری وزات نیشنل ہیلتھ سروسز تعینات، معین الدین وانی گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد سیکریٹری وزارت تعلیم تعینات، داود محمد بریج گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد ڈی جی نیشنل انسٹیوٹ آف مینیجمنٹ تعینات ،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد شکیل احمد مگنیجو اسپیشل سیکریٹری وزارت کامرس تعینات کر دیئے گئے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد سعدیہ ثروت جاوید اسپیشل سیکریٹری وزارت پٹرولیم تعینات ،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد اسد رحمان گیلانی سیکریٹری وزارت قومی ورثہ تعینات ،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد علی سرفراز حسین جنیوا میں پاکستانی مندوب کے فرائض انجام دینگے ،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد زاہد اختر زمان بطور چیف سیکریٹری پنجاب تعینات رہیں گے، گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد نبیل احمد اعوان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد رہیںگی، گریڈ22میں ترقی پانے کے بعد احمد رضا ثرور کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد رہینگی ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔