Sunday, March 30, 2025
ہومپاکستانملک میں گہری تقسیم اتفاق رائے پیدا کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بلاول بھٹو

ملک میں گہری تقسیم اتفاق رائے پیدا کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں گہری تقسیم اتفاق رائے پیدا کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے عہدیداروں نے ملاقات کی، ملاقات میں سینئر رہنما پیپلز پارٹی ثانیہ کامران، چودھری سجاد الحسن، جمیل منج، راحیل کامران چیمہ موجود تھے۔ملاقات میں ویمن ڈویلپمنٹ، آئندہ انتخابات، پارٹی کی تنظیم سازی سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی، بلاول بھٹو زرداری نے ثانیہ کامران کی ملک و پارٹی سے متعلق کارکردگی کی تعریف کی۔بلاول بھٹو زرداری نے ثانیہ کامران کو صوبے میں اہم ذمہ داری ملنے پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ثانیہ کامران جیسی قابل اور پڑھے لکھی شخصیات ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس وقت ملک میں نفرت کی سیاست اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے جبکہ عام آدمی غربت اور بے روزگاری سے نبرد آزما ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ قومی مفادات کو پارٹی معاملات پر ترجیح دی جانی چاہیے، پیپلز پارٹی حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ساتھ تعمیری روابط رکھنے کی پوزیشن میں ہے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے وکلا نے لا آفیسرز کی تعیناتیوں پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔