Wednesday, March 26, 2025
ہومپاکستانپی ٹی آئی رہنماوں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

پی ٹی آئی رہنماوں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (سب نیوز)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف رہنماوں کو طلب کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے جے آئی ٹی میں جاری پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی چیلنج کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل شیخ وقاص اکرم کی درخواست پر سماعت کریں گے، انہوں نے وکیل رضوان شبیر کیانی کے ذریعے جے آئی ٹی کے خلاف درخواست دائر کی۔قبل ازیں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کیا گیا تھا، تمام افراد کو 21 مارچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔
جے آئی ٹی نے جن افراد کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ ان میں فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید، اسلم اقبال، حماد اظہر، عون عباس، شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، زلفی بخاری، موسی ورک، اور علی ملک شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔