اسلام آباد (سب نیوز)ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ، تجارتی، اقتصادی اور پارلیمانی و ثقافتی روابط پر گفتگو کی گئی،ملاقات میں پارلیمانی سفارتکاری اور وفود کے تبادلوں میں فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ نے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو ایتھوپیا کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر اعظم تھے،دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ایتھوپین سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہشمند ہے، دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی رابطوں میں اضافہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
پاکستان اور ایتھوپیا کا پارلیمانی سفارتکاری اور وفود کے تبادلوں میں فروغ پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔