Thursday, March 12, 2026
ہومبریکنگ نیوزحکومت کا یوٹرن ،ڈی جی ایف آئی اے کا نوٹیفکیشن چوبیس گھنٹے میں واپس ، دستاویز سب نیوز پر

حکومت کا یوٹرن ،ڈی جی ایف آئی اے کا نوٹیفکیشن چوبیس گھنٹے میں واپس ، دستاویز سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی ایف آئی اے کے تقرر کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزارت داخلہ نے عبدالخالق شیخ کی بطور ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ آفس آرڈر جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عبدالخالق شیخ اب صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ عبدالخالق شیخ کو گزشتہ روز ہی ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارج دیا گیا تھا، تاہم اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

letter

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔