Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزیوم پاکستان پریڈ؛ لڑاکا طیاروں کے شاندار فلائی پاسٹ کی ویڈیو جاری

یوم پاکستان پریڈ؛ لڑاکا طیاروں کے شاندار فلائی پاسٹ کی ویڈیو جاری

اسلام آباد:یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔
تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے پریڈ کا حصہ تھے۔ آرمی، نیوی اور فضائیہ کے دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے قومی پرچم کو سلامی دی۔

صدر آصف علی زرداری یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے یوم پاکستان کی پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ صدر مملکت کو سلامی بھی دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔