Saturday, March 14, 2026
ہومبریکنگ نیوزبڑی گاڑیوں کیلئے اسلام آباد، راولپنڈی کے راستے بند، موٹروے پولیس کی ہدایات جاری

بڑی گاڑیوں کیلئے اسلام آباد، راولپنڈی کے راستے بند، موٹروے پولیس کی ہدایات جاری

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے اطلاع دی جاتی ہے کہ پاکستان ڈے پریڈ کے سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بڑی گاڑیوں کے داخلے کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق: تمام بڑی گاڑیوں (HTVs، ٹرک، ٹریلر، مزدا اور دیگر مال بردار گاڑیاں) کا اسلام آباد / راولپنڈی میں داخلہ
آج رات 22 مارچ 2025، رات 12 بجے سے لے کر 23 مارچ 2025، سہ پہر 3 بجے تک بند رہے گا۔

روکنے کے مقامات:
پشاور سے جی ٹی روڈ کے ذریعے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں:
مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقامات پر روکی جائیں گی۔
پشاور سے موٹروے کے ذریعے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں:
➤ برہان انٹرچینج پر روک دی جائیں گی۔
لاہور سے موٹروے کے ذریعے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں:
چکری انٹرچینج پر روکی جائیں گی۔
لاہور سے جی ٹی روڈ کے ذریعے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں:
➤ مندرا ٹول پلازہ پر روکی جائیں گی۔
کشمیر اور مری سے آنے والی بڑی گاڑیاں:
➤ 17 میل ٹول پلازہ سے 20 کلومیٹر پہلے روک دی جائیں گی۔
اہم ہدایات:
تمام بڑی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ:
آج رات 12 بجے سے کل 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد اور راولپنڈی کی جانب سفر سے گریز کریں۔ کسی بھی قسم کی تکلیف یا پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے سفر کو مناسب وقت پر روکا جائے۔

کسی محفوظ مقام پر اپنے قیام کو یقینی بنائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔