Thursday, March 20, 2025
ہومپاکستانغزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں کے بعد خوفناک تباہی کے مناظر ہیں، جمائما گولڈ اسمتھ

غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں کے بعد خوفناک تباہی کے مناظر ہیں، جمائما گولڈ اسمتھ

لندن (سب نیوز)عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اسرائیلی بمباری میں تباہی کے شکار غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
جمائما خان نے اس مقصد کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر یونیسیف کی پوسٹ کو شیئر کیا ہے جس میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے ہونے والی تباہی کو خوفناک قرار دیا گیا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے جس انسٹا گرام پوسٹ کو اسٹوری میں ری شیئر کیا اس میں یونیسف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بتایا کہ غزہ پر تازہ حملوں میں 130بچوں سمیت سے سیکڑوں افراد جان سے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔