اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک ماہ تک چینی کا ایکس مل ریٹ 159روپے ہو گا جبکہ چینی کی ریٹیل پرائس 164روپے فی کلو ہو گی۔
اسحاق ڈار نے بدھ کو چینی کی قیمت سے متعلق اجلاس کے بعد بتایا کہ وزیراعظم نےچینی کی قیمتوں کے معاملےپر کمیٹی قائم کی تھی۔کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ملک میں چینی کی کوئی قلت ہے نہیں ہو گی۔ ملز مالکان کرشنگ سیزن بروقت شروع کریں گے۔
ایک ماہ تک چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو تک ہو گی: اسحاق ڈار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔