Saturday, February 21, 2026
ہومپاکستانشوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30مارچ کو طلب

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30مارچ کو طلب

اسلام آباد (سب نیوز)شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کا اجلاس 30مارچ (اتوار)کو کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی میں منعقد ہوگا، جہاں شوال کا چاند دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شہادتیں وصول کی جائیں گی۔اجلاس میں مذہبی اسکالرز، ماہرین موسمیات اور دیگر شرکت کریں گے۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں پاکستان میں عید الفطر منانے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس 28 فروری کو پشاور میں منعقد ہوا تھا، اجلاس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا ملک میں پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔